بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،نصیر احمد

بچوں کے اغواء کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،نصیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، ابو احمر ہاشمی ، میاں راشد، اختر شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں لاہور میں بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب میں موجودہ اور سابق دور حکومت میں کم سن بچوں اور بچیوں کی اغواء برائے تاوان اور انھیں جنسی درندگی کے بعد قتل کرنے کی وارداتوں میں خوف ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے 2015 میں پولیس رپورٹ کے مطابق بچوں کے اغواء کے 319 مقدمات درج ہوئے جبکہ 2016 کے 6 ماہ کے عرصے کے دور207 بچے اغواء ہو چکے ہیں یہ وہ اعداد و شمار ہیں جو پولیس کے پاس رپورٹ ہوئے جبکہ اغواء ہونے والے بچوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے سب سے زیادہ 15 بچے بادامی باغ میں اغواء ہوئے اور 2 بچوں کی بد اخلاقی کے بعد قتل ہونے والی لاشیں بھی مل چکی ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت نے ان واقعات کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور نہ ہی ابھی تک متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لا سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت امن و امان اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے لاہور کی عوام حصوصاً بچوں کو تحفظ دینے کے لیے اور کراچی کی طرز پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرنے کے لیے لاہور کو رینجر کے حوالے کیا جائے۔ تاکہ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہو سکے۔