جنرل راحیل شریف لوورز فورم بھارتی فوج کے خلافتحریک چلائے گا

جنرل راحیل شریف لوورز فورم بھارتی فوج کے خلافتحریک چلائے گا
جنرل راحیل شریف لوورز فورم بھارتی فوج کے خلافتحریک چلائے گا

  

لاہور (پ ر)جنرل راحیل شریف فورم پاکستان کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ، گزشتہ روز ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے پاکستان کے سپاہ سالار جنرل راحیل شریف ، پاک فوج اور عوام میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے ، عوام کا غصہ ایک لاوا بن رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے پھر مودی حکومت اور اسکے دوست عوام کے غصے سے نہیں بچ سکیں گے،انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی خاموشی معنی خیز ہے ، یورپ یا کسی غیر مسلم ملک میں کوئی چھوٹا سا بھی واقعہ ہو جائے تو فوری طور پر اقوام متحدہ کا مذمتی بیان آ جاتا ہے مگر بھارتی مظالم پرخاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ،جنرل راحیل شریف فورم پاکستان کے چیئرمین جاوید اقبال بٹ نے کہا کہ ملک بھر میں پاکستانی سپاہ سالار آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حق میں بینرز اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ، جو قوم کی ان سے محبت کا اظہار ہے اس موقع پر طارق شہزاد سندھو، محمد عمران، میاں جاوید علی، ڈی جے بٹ، عطاالرحمن، حاجی شیخ سرور، حاجی شیخ محمد امین، خالد پرویز، محمد اکرم، زاہد علی، محمد امجد، محمد ساجد، راجہ حبیب علی، محمد اسلم اور ماڈل ٹاؤن کے تاجر بھی موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -