الخیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خواتین کی دستکاری تربیت جاری

الخیر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خواتین کی دستکاری تربیت جاری

  

لاہور(پ ر) الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمد کی ہدایات پر الخیرفاؤنڈیشن کے مختلف دستکاری اداروں میں بیواؤں اوربے سہاراخواتین سمیت مفلس گھرانوں کی عورتوں کو خودکفیل اورہنرمند بنانے کیلئے کپڑوں کی سلائی کڑھائی اورفٹ بال کی سلائی و تیاری سمیت مختلف کارآمد ہنر سکھائے جارہے ہیں۔ الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمدکاویژن خواتین کو معاشی طورپرخودکفیل،پرا عتماداوراپنے اپنے خاندانوں کاکارآمدفرداورمعاشرے کاموثرشہری بنا نا ہے ۔ سلائی کڑھائی کی تربیت کی تکمیل کے بعدا ن خواتین کوالخیرفاؤنڈیشن کی طرف اسناد کے ساتھ ساتھ ایک ایک مفت سلائی مشین مہیاکی جاتی ہے جس سے وہ اپنے اپنے گھر وں میں نہ صرف باعزت روزگار حاصل کرتی ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -