کشمیر میں مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی مسلم دشمنی ہے،فرخ جاوید

کشمیر میں مظالم پر اقوام عالم کی خاموشی مسلم دشمنی ہے،فرخ جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر ) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ظالم فوج مظلوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے میں مصروف ہے جبکہ عالمی امن کے ٹھیکے داراقوام متحدہ کی خاموشی مسلم دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ، کشمیرمیں بھارتی قابض فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے اورہمارے حکمران بھارت سے محبت اوردوستی کی پینگیں بڑھارہے ہیں۔گزشتہ روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ جاوید مون نے کہا کہ بھارتی فوج کے پاس گولیاں ختم ہوجائیں گی لیکن کشمیرکے ہرگھرسے برہان وانی جیسے آزادی کے سپاہی ختم نہیں ہوں گے، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اس اہم ترین مسئلے پر کشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرکے پوری قوم کوسخت مایوس کیا ہے لہذا قوم کا مطالبہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو فوری طورپرکشمیرکمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا جائے ۔