ترکی میں فوجی بغاوت کا ناکام ہونا خوش آئند ہے،پیر اعجاز ہاشمی

ترکی میں فوجی بغاوت کا ناکام ہونا خوش آئند ہے،پیر اعجاز ہاشمی

  

لاہور(خبر نگار خصوصی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے ترکی میں فوجی بغاوت پر افسوس اور اسے ناکام بنانے پر عوامی ردعمل پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام ، سیاسی کارکنوں اور سیاسی جماعتوں سے جمہوری روایات کو مضبوط بنانے کی اپیل کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ جمہوریت ہی اداروں کو مضبوط بناسکتی اور عالمی سطح پر عوامی نمائندگی تسلیم کرواسکتی ہے، جس میں لوگوں کی آراء شامل ہوتی ہیں۔ جبکہ شخصی آمریتوں نے قوموں اور ممالک کو ہمیشہ نقصان ہی پہنچایا ہے، آمریت قوم کے اجتماعی ضمیر کی آواز اور نمائندگی نہیں ہوتی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اکثر مسلم ممالک میں خاندانی بادشاہتیں ہیں، لیکن جہاں جمہوریتیں ہیں وہاں بھی فوجی مداخلتیں ہوتی رہتی ہیں، جن میں ترکی اور پاکستان شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ جب حکمرانوں پر عوام کا اعتماد ہوتا ہے تو وہ جان دینے کے لئے سڑکوں پر بھی نکل آتے ہیں لیکن جب حکمران اپنے مینڈیٹ کی بجائے ، ذاتی اور کاروباری مفادات کو مد نظر رکھتے ہیں تو پھر حشر مارشل لاو ں میں نظر آتا رہا ہے۔ اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -