لاہور کے تمام ٹاؤنوں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات

لاہور کے تمام ٹاؤنوں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات

  

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور کے تمام ٹاؤنز میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں جبکہ ٹاؤن ایڈمنسٹریشن اس حوالے سے صفائی ستھرائی ،نکاس آب اور چیکنگ کے عمل کو سب سے اولین ترجیح دیئے ہوئے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب یہ دیگر ٹاؤنز میں اول نمبر بن کر سامنے آئے گا ۔ٹاؤن بھر میں انڈور 43243مقامات اور 12895کنٹینرز کو چیک کیا گیا جبکہ آؤٹ ڈور کی سطح پر 5893سپاٹ اور 12895کنٹینرز کو چیک کیا گیا جن میں سے 89سپاٹ پر ایڈیس لاروا پایا گیا جیسے فوری طور پر تلف کر دیا گیا ۔اس امر کا اظہار جوائنٹ رجسٹرار کوآپریٹو نثار احمد زید ی اور اسسٹنٹ کمشنر اقبال ٹاؤن علی شہزاد نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد نے محکمہ صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مابین معلومات کے تبادلہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پابند کیا کہ وہ بر وقت معلومات شیئر کریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -