پہلی ششماہی میں 3600 سے زائد مہاجرین ہلاک، آئی او ایم

پہلی ششماہی میں 3600 سے زائد مہاجرین ہلاک، آئی او ایم

  

روم(آن لائن)عالمی ادارہ برائے مہاجر ین یا آئی او ایم کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران دنیا بھر میں مہاجرت کا سفر اختیار کرنے والے چھتیس سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آئی او ایم کے ڈائریکٹر جنرل ولیم سوِنگ کے مطابق گزشتہ برس کی دوسری ششماہی کے مقابلے میں رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران ہلاک ہونے والے ایسے مہاجرین کی تعداد میں اٹھارہ فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مہاجرین کے لییسب سے زیادہ خطرناک بحیرہ روم کا سمندری راستہ ثابت ہوا ہے۔

جسے عبور کرنے کی کوشش میں دو ہزار نو سو پانچ افراد لاپتہ یا ہلاک ہوئے۔

مزید :

عالمی منظر -