بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مذید 8 ہزار فوجی تعینات کر دیے ہیں

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مذید 8 ہزار فوجی تعینات کر دیے ہیں

  

سری نگر(کے پی آئی) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مذید 8 ہزار فوجی تعینات کر دیے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر میں8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برھان الدین وانی کی شہادت کے بعد بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہیں اس دوران بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 8 ہزار اضافی فوجی تعینات کر دیے ہین ان فوجیوں کو ریاست میں بھارتی فوج کی تنصیبات کی حفاظت پر مامور کیا گیا ہے بھارتی حکام کو کدشہ ہے کہ احتجاجی تحریک کے دوران بھارتی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اخبار رائزنگ کشمیر کی رپورٹ کے مطابق 11 جولائی کو سی آر پی ایف کے 8سو اضافی جوان تعینات کیے گئے بعد ازاں سی آر پی ایف کی 20 اضافی کمپنیاں بھی کشمیر میں تعینات کی گئیں ہیں ۔

مزید :

عالمی منظر -