مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کارروائیوں پر پاکستان خاموش تماشائی کا کردار ترک کرے، راشد بشیر سیال

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کارروائیوں پر پاکستان خاموش تماشائی کا کردار ترک ...

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور مظلوم کشمیریوں پر مظالم اور انہیں شہید کرنے پر پاکستان خاموش تماشائی کا کردار ترک کرے اور سفارتی سرگرمیوں میں اضافہ کرتے ہوئے بھارتی مظالم کو رکوانے کیلئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں میں کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرے اور کشمیریوں پر ظلم و ستم رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ،روز نامہ پاکستان کے بیوروچیف ندیم شبیر سے گفتگو کرتے ہوئے راشد بشیر سیال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے ظلم ،مرد خواتین ،بچوں کی شہادتیں اور انہیں بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بنانے پر اقوام متحدہ نوٹس لے اور اپنی قراردادوں پر عملد درآمد کروائے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے ،اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرواتے ہوئے کشمیروں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکمران بھارت سے دوستی کی پینگیں بڑھارہے ہیں اور انہیں تحفہ تحائف دے کر خوش کررہے ہیں جبکہ مودی سرکار کشمیریوں پر ظلم و ستم ڈھارہے ہیں جو افسوسناک پہلو ہے۔

مزید :

عالمی منظر -