حکمران ڈلیور کریں تو ترکی کی طرح عوام حکمرانوں کی ڈھال بن جائیں،سعدیہ سہیل

حکمران ڈلیور کریں تو ترکی کی طرح عوام حکمرانوں کی ڈھال بن جائیں،سعدیہ سہیل

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ اگر جمہوری حکومتیں عوام کو ڈلیور کریں تو ترکی کی طرح عوام حکمرانوں کے آگے ڈھال بن جاتے ہیں۔ جس ملک کے حکمران ملک و قوم کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹ کر بیرون ملک اپنے اثاثوں اور آف شور کمپنیاں بنانے میں لگائیں گے تو عوام کبھی بھی حکمرانوں کی ایسی نام نہاد جمہوری حکومت کا تحفظ نہیں کریں گے۔ بلکہ جمہوریت کی بجائے آمریت کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو کرپشن کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ قوم پر جہالت ،غربت اور کرپشن مسلط کرنے والوں کو معاف کرنا ملک و قوم کے ساتھ ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہکرپشن کرنے والوں کو جیل جانا ہوگا ،کرپٹ عناصر کا یوم حساب قریب آگیا ہے جب تک وزیرا عظم مستعفی نہیں ہوتے عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے عوام کرپٹ حکمرانوں کا ہر صورت میں احتساب چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی وسائل کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -