جنوبی افریقہ کی فرانس میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت

جنوبی افریقہ کی فرانس میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت

  

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ کی حکومت نے فرانس کے شہر نیس میں دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی چاہے کسی بھی شکل میں ہو قبول نہیں،صدر جیکب زوما کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم فرانس کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں،فرانسیسی صدر کے نام تعزیتی پیغام میں صدر جیکب زوما نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم فرانسیسی عوام اور حکومت کا تنہا نہیں چھوڑیں گے،انہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں،جنوبی افریقہ کی پوری عوام فرانس کے ساتھ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -