چنگ ہائی ۔ تبت سطح مرتفع اب استوائی بن مانس کا گھر بن گیا

چنگ ہائی ۔ تبت سطح مرتفع اب استوائی بن مانس کا گھر بن گیا

  

شننگ (آئی این پی)چنگ ہائی ۔ تبت سطح مرتفع میں پیدا ہونے والا پہلا بڑی تھوتھنی والا بن مانس شمالی مغربی چین کے صوبہ چنگ ہائی کے دارالخلافہ شننگ کے چڑیا گھر میں پل پوس رہا ہے ،چنگ ہائی ۔ تبت سطح مرتفع جنگلی چڑیا گھر کے ڈپٹی ڈائریکٹر چائی شن ژنگ نے کہا کہ چنگ ہائی۔تبت سطح مرتفع پر بن مانس کے پہلے بچے کی کامیاب نشوونما بلند سطح مرتفع کے علاقوں میں استوائی اور ذیلی استوائی اعلیٰ نسلی مخلوق کی دوبارہ پیداوار اور پیش کرنے کے لئے حوصلہ افزا ہو گی ،ان علاقوں میں ان کی دوبارہ نسلی تسلسل کیلئے کم درجہ حرارت اور آکسیجن کا فقدان بڑا چیلنج ہے ، نر بن مانس روایتی کم بلندی والے مقام سے وہاں منتقل کئے جانیوالے دو بالغوں سے سال رواں کے اوائل میں پیدا ہوا تھا۔

، اب وہ اپنے طورپر خوراک تلاش کرسکتا ہے ۔ چڑیا گھر کے رکھوالے اس کے ذائقے ، نظارے اور ماحولیاتی یگانگت کو پیدا کرنے کے لئے سرگرمیوں کا اہتمام کررہے ہیں ، بڑی تھوتھنی والے بن مانس عموماً جزیرہ نما عرب اور افریقہ کے استوائی اور ذیلی استوائی علاقوں میں رہتے ہیں ،بڑی تھوتھنی والا یہ بن مانس جو خطرے سے دوچار اقسام کی آئی یو سی این ریڈ لسٹ پر شامل ہے ، دنیا کا چھوٹا ترین جانور ہے اور اس کی عمر کا دورانیہ 15سے 20سال ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -