نندی پور پاور پراجیکٹ بنانے والی کمپنی کا دوسرا منصوبہ بھی ناکام ہو گیا،نوشین حامد

نندی پور پاور پراجیکٹ بنانے والی کمپنی کا دوسرا منصوبہ بھی ناکام ہو ...

  

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ نندی پور پراجیکٹ بنانے والی کمپنی کا دوسرا منصوبہ بھی ناکام ہوگیا ،دریائے سندھ پر لگائی گئی ٹربائین دوماہ بعد ہی خراب ہوگئی ،پنجاب میں بھی حکومت کے منصوبے ناکام ہورہے ہیں ،یہ منصوبے بلیک لسٹ کمپنیوں کو دئیے جارہے ہیں ،دنیا بھر میں ناکام ہونے والی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کررہی ہیں، پنجاب میں جو سرمایہ ہے وہ غیر اہم منصوبوں میں لگایا جارہا ہے ، ٹیکسوں کے پیسوں سے اورنج ٹرین کے قرض کا سوددے دیا گیا ،چینی بنک کے قرض کی تاخیر پر بینک آف پنجاب سے دس ارب روپے قرض لیا گیا ،سود کے 13کروڑ پنجاب حکومت کے فنڈز سے اداکئے گئے جس کا ریکارڈ بھی نہیں رکھا گیا ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبادیا ،قرض کی رقم بھی معاشی خوشحالی کے منصوبوں پر خرچ کرنے کے بجائے غیر اہم اور من پسند منصوبوں پر خرچ کی جارہی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -