شام میں امن بحالی کیلئے امریکا کی روس کو تعاون کی پیشکش

شام میں امن بحالی کیلئے امریکا کی روس کو تعاون کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن( آن لائن )امریکا نے روس کو شام امن منصوبے کی بحالی کے لیے قریبی تعاون کی پیش کش کردیجبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں یوکرائن کامعاملہ حل کرنے پربھی آمادگی ظاہر کردی۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی جس میں شام کی صورتحال اور داعش کے خلاف جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے شام امن منصوبے کی بحالی کے لیے قریبی تعاون کی پیش کش کی جبکہ داعش اور القاعدہ کے خلاف فوجی اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے کی تجویز بھی دی۔اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ شام کے بحران کے حل کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششیں اہم ہیں جبکہ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا اورروس اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ نہ صرف شام بلکہ یوکرین میں ہونے والے واقعات میں بھی بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے بھی مذاکرات کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -