حکومت کی ناقص پالیسی کے باعث بھارت ظلم کر رہا ہے،یاسر گیلانی
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی بے سمت اور ناقص خارجہ پالیسی کے باعث بھارت آج مقبوضہ کشمیر میں جارحانہ عزائم کی تکمیل پر عمل پیرا ہے۔ عالمی قیادتوں اور اداروں کا بھارت کی جانب جھکاؤ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت خارجہ پالیسی ملکی اور قومی مفادات کے تابع اور ٹھوس بنیادوں پر استوار نہیں کر سکی مسلم لیگ( ن) کو آزاد کشمیر کے انتخابات جتوانے کے لئے وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے نظر آ رہے ہیں عملاً حکومت پاکستان حکومت پاکستان کی طرف سے کوئی اقدامات نظر نہیں آ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 69 برس سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنی آزادی کے لئے جد وجہد کر رہے ہیں۔