مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے میڈیا کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے میڈیا کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے میڈیا کے خلاف بھی کریک ڈاون شروع کر دیا ہے پاکستانی ٹی وی چینلز ، کشمیر کو کوریج دینے والے بھارتی چینلز اور کیبلز ٹی وی پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ اخبارات کی اشاعت بھی بند ہو گئی ہے ریاستی پولیس نیصبح تاریخی لال چوک میں اخبار فروشوں کو اخبارات تقسیم کرنے سے روکتے ہوئے ان سے اخبارات کی کاپیاں ضبط کر لیں ۔ ریاست کے بڑے اخبارات کشمیر عظمی ، گریٹر کشمیر ، رائزنگ کشمیر کی کاپیاں ضبط کر لی گئیں ۔ بھارتی فوج نے ہفتے کو گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمی ، کے دفتر پر حملہ کیا تین کارکنوں کو گرفتار اور اخبار کی 50 ہزار کا پیاں ضبط کر لیں ادھر موبائل انٹرنیٹ سروس کے بعد موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ وادی کے تمام حصوں میں موبائل انٹرنیٹ سروس حزب المجاہدین کے اعلیٰ ترین کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد بھڑک اٹھنے والی پرتشدد احتجاجی لہر کے پیش نظر 8 اور 9 جولائی کی درمیانی رات کو معطل کر دی گئی تھی جبکہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ فون سروس کو بھی معطل کر دیا گیا تھا۔ کرفیو اور موبائل فون و انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کی باعث میڈیا خاص طور پر پرنٹ میڈیا کا کام بری طرح سے متاثر ہو رہا ہے جہاں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل رہنے کی وجہ سے میڈیا اہلکاروں کا کام پہلے سے بری طرح متاثر ہے وہیں انہیں کرفیو پاسز فراہم نہ کرنے کی وجہ سے انہیں اپنے متعلقہ دفاتر تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بیشتر میڈیا عہدیداروں کا کام پہلے ہی انٹرنیٹ خدمات کی معطلی سے متاثر ہے۔ان میں سے بعض صحافی اب ایسے علاقوں کی طرف عارضی طور پر منتقل ہوئے ہیں جہاں بی ایس این ایل کی براڈ بینڈ سروس موجود ہے جبکہ بیشترصحافی اپنے متعلقہ دفاتر میں دن رات ٹھہرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ایک مقامی صحافی نے بتایا کہ اگرچہ وہ انٹرنیٹ سروس معطل رہنے کی وجہ سے ہر روز اپنے دفتر کا رخ کر کے اپنی رپورٹیں فائل کرتا تھا لیکن جمعہ کو سخت کرفیو کے نفاذ کی وجہ سے وہ اپنے دفتر کو نہ پہنچ سکا۔انہوں نے بتایا کہ کرفیو کے نفاذ اور کرفیو پاس کی عدم فراہمی کی وجہ سے میں اپنے گھر تک ہی محدود ہو کر رہ گیا ہوں۔دوسری جانب انٹرنیٹ خدمات کے بعد فون سروس کی معطلی کی وجہ سے بیشتر صحافیوں کا اپنے ذرائع سے اطلاعات موصول کرنے کا سلسلہ بھی متاثر ہوگیا ہے۔دوسری جانب شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس ساتویں دن بھی معطل رہی۔

مزید :

عالمی منظر -