سبزیوں،پھلوں کے ریٹ بھارت میں مقرر ہو رہے ہیں،عبدالسمیع

سبزیوں،پھلوں کے ریٹ بھارت میں مقرر ہو رہے ہیں،عبدالسمیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر) تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا کہ پنجاب حکومت کا کسان دشمنی کا کھلا ثبوت ہے کہ آج سبزیوں ، پھلوں اور دیگر فصلوں کا ریٹ لاہور میں طے ہونے کے بجائے امرتسر میں طے ہوتا ہے جس سے کسان کا معاشی قتل ہو رہا ہے ۔ شوگر مافیا کسانوں اور کاشتکاروں کا خون چوس رہا ہے۔گنے کے کاشکاروں کو بر وقت ادائیگیاں نہ ہونا شہباز شریف کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگر ملز کے سٹاک کو فروخت کر کے گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگیاں کرنے کے متعلق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے حکم کا پی ٹی آئی خیر مقدم کرتی ہے جس سے کسانوں کو ریلیف ملے گا اور انکی مالی مشکلات کم ہو گی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کسان پیکج ڈراموں کے اعلانات کے سواء کسانوں کو کچھ نہیں دیا ،حکمران طبقہ خوشحال جبکہ کسان بد حال ہے ، حکومت کسانوں اور کاشتکاروں کے ساتھ ظلم بند کرے اور گنے کی کئی سالوں سے رکی ہوئی ادائیگیاں فوری کرے تا کہ کسان اور کاشتکار سکھ کا سانس لے سکیں۔