برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن جھوٹے ہیں ٗفرانسیسی وزیر خارجہ

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن جھوٹے ہیں ٗفرانسیسی وزیر خارجہ

  

پیرس(این این آئی) فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک ایرولٹ نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی ممالک سے تعلقات کے حوالے سے ان کی پشت دیوار کے ساتھ ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جین مارک ایرولٹ نے مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے برطانوی ہم منصب بورس جانسن نے حالیہ ریفرنڈم مہم میں اپنے عوام سے جھوٹ بولا جس کے باعث وہ اب اپنے ملک کے دفاع میں دباؤ کا شکار ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ فرانس کو ایک ایسے پارٹنر سے مذاکرات کی ضرورت تھی جو معتبر اور قابل اعتماد ہو۔فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپنے ملک کے دفاع کے لیے بورس جانسن کی پشت دیوار کے ساتھ ہے تاہم یہ واضح ہونا چاہیے کہ ان کی پشت یورپ کے ساتھ تعلقات میں بھی دیوار کیساتھ ہے۔

مزید :

عالمی منظر -