بھارت کو کشمیریو ں پر ظلم کا حساب دینا ہو گا،نذیر چوہان

بھارت کو کشمیریو ں پر ظلم کا حساب دینا ہو گا،نذیر چوہان

  

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما نذیر چوہان نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیریوں پر ہر ظلم کا حساب دینا ہوگا ،حکومت کشمیری عوام کا مقد مہ لڑنے میں برُی طرح نا کام ہو چکی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، کشمیر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے اور کشمیر کمیٹی کی کارگردگی مایوس کن ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیری عوام کے حق اور سچ کی آواز کو دبا نہیں سکتا۔ پرامن کشمیریوں پر ریاستی دہشت گردی عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ حکومت پاکستان اس مسئلے کو فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسزنے نہتے کشمیریوں پر ظلم و جبر کے تمام پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ پاکستانی عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارتی فورسز کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ حکومت پاکستان خاموش تماشائی نہ بنے بلکہ بھارت کے خلاف ہر سطح پر آواز اٹھائے اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنا دہراہ معیار ختم کرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -