شمالی چین میں کوئلے کی کان میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 4ہو گئی

شمالی چین میں کوئلے کی کان میں ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 4ہو گئی

  

تایوآن(آئی این پی)شمالی چین کے صوبہ شان ژی میں ایک کوئلے کی کان میں سیلابی پانی بھر جانے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد 4ہو گئی ہے ،آخری ہلاک ہونیوالے کی لاش جمعہ کو برآمد کی گئی ، یہ لاش حادثے کے بعد 12روز بعد 1:30بعد ازدوپہر جن چینگ شہر میں شافٹ سے نکالی گئی ۔مقامی ریسکیو ہیڈ کوآرٹر مطابق آٹھ بتائے جانیوالے کان کنوں کی حالت بہتر ہے ، کوئلے کی اس کان میں اس وقت پانی بھر گیا تھا جب اس میں کارکن کام کررہے تھے ، ان میں سے 82کو نکال لیا گیا جبکہ 12اندر ہی پھنس گئے ، سیلاب کے ایک روز بعد 8کان کنوں سے ٹیلی فون کے ذریعے رابطہ قائم کیا گیا ، 125گھنٹے کی مسلسل امدادی کارروائیوں کے بعد انہیں جمعہ کو صبح4:26پر بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔

مزید :

عالمی منظر -