عبدالستارایدھی نے بامقصداورقابل رشک زندگی گزاری،اشرف بھٹی

عبدالستارایدھی نے بامقصداورقابل رشک زندگی گزاری،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر)پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عبدالستارایدھی نے بامقصداورقابل رشک زندگی گزاری ۔ایدھی نے انسانیت کی خدمت کواپنا مشن بنایا اورزندگی بھراس پر کاربندرہے جوانسان دوسرے انسانوں کیلئے آسانیاں پیداکرتا ہے قدرت کی غیبی مدد سے اس کیلئے بھی ڈھیروں آسانیاں پیداہوجاتی ہیں۔عبدالستارایدھی نے اپنا سب کچھ انسانیت کی خدمت کیلئے نچھاورکردیا اوردنیا بھر کے انسانوں نے اس مسیحا کی موت کاسوگ مناکراپناحق اداکردیا ۔موت ایک حقیقت ہے مگر باضمیر لوگ عبدالستارایدھی جیسی موت کی آرزو اوراس پررشک کرتے ہیں وہ خدابخش کالونی میں اپنے ڈیرے پر عبدالستارایدھی کی یادمیں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن محض ایک فلاحی ادارہ نہیں بلکہ ایک تحریک اورایک مقدس مشن ہے اورعبدالستارایدھی مرحوم اس کے روح رواں تھے۔ایدھی فاؤنڈیشن ہمارے پاس عبدالستارایدھی کی ایک امانت ہے اورہم سب اس کی بھرپورحفاظت کریں گے۔عبدالستارایدھی کی وفات کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کومزید موثراورمنظم ادارہ بنانے کیلئے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔