حوثیوں کی ٹریننگ کیلئے ایران نے دوافریقی جزیرے حاصل کرلیے

حوثیوں کی ٹریننگ کیلئے ایران نے دوافریقی جزیرے حاصل کرلیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء (این این آئی)یمنی فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے یمن کے قریب واقع ایک افریقی ملک کے دو جزیرے کرائے پرلیے ہیں جہاں حوثی باغیوں کو عسکری تربیت دی جارہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کی بریگیڈ 4 کے سربراہ میجر جنرل احمد سیف الیافعی نے ایک بیان میں بتایا کہ فوج نے حالیہ چند ایام میں باب المندب سے ایران کی طرف سے بھیجے گئے بھاری اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں سے لدی کئی گاڑیاں پکڑی ہیں جن پر لاکھوں کی تعداد میں آتشیں مواد بھی لادا گیا تھا اور یہ تمام ہتھیار یمن میں مختلف مقامات پر باغیوں کو ارسال کیے جا رہے تھے۔ الیافعی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ایران نے ایک افریقی ملک کے دو جزیرے کرائے پر لے رکھے ہیں جہاں حوثیوں باغیوں کو اسلحہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ انہیں عسکری تربیت بھی دی جاتی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -