مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال، احتجاجی جلسے اور مظاہرے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال، احتجاجی جلسے اور مظاہرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں ہفتے کو بھی بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ہڑتال رہی۔ ہڑتال اتوار اور پیر کو بھی جاری رہے گی ۔ مقبوضہ کشمیر کے حریت قائدین سید علی گیلانی ، میر واعظ اور یاسین ملک نے مزید تین دن ہڑتال کی اپیل کی تھی ۔ ہفتے کو مقبوضہ کشمیر کے 10 اضلاع میں کرفیو نافذ رہا اس دوران کئی مقامات پر احتجاجی جلسے جلوس اور مطاہرے ہوے جبکہ مسلسل ساتویں دن بھی موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل رہی ۔ کئی جگہوں پر مشتعل شہریوں نے کرفیو کی خلاف ورزی کی اور بھارتی فورسز پر پتھراو کیا اس کے ساتھ ایک پولیس اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ ہوا،کشمیر میں گڑبڑ کے باعث امرناتھ یاترا دوسرے روز بھی معطل رہی ۔ کسی بھی یاتری کو جموں سے وادی کشمیر کی طرف بڑھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔کشمیر کے تمام 10 اضلاع میں کرفیو ہے حزب المجاہدین کے عسکری کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد مسلسل کر فیو نافذ ہے کئی مقامات بشمول کپواڑہ، بارہمولا، سوپور، گنڈربل، رفیع آباد، بندی پورہ، کلگام اور پلوامہ میں کرفیو کی ہجوم نے خلاف ورزی کی، کپواڑہ کے درگمولا میں ہجوم نے سکیورٹی فورسیس کو نشانہ بنایا، جنھوں نے جواب میں فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین عام شہری زخمی ہوئے۔ ان میں سے ایک شخص مشتاق احمد غنی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسا ایک اور شہری جنوبی کشمیر میں کلگام کے یاریپورہ میں مارا گیا ۔

مزید :

عالمی منظر -