فلسطین، حماس نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا

فلسطین، حماس نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا

  

رملہ (آن لائن)فلسطینی تنظیم حماس نے قومی مصالحت کی حمائت میں انتخابی بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے آئندہ مقامی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس ترجمان احمد یوسف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ یہ انتخابات قومی مصالحت میں معاون ہوں گے انہوں نے کہا کہ اگر ہم صاف شفاف انتخابات میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ مستقبل میں عام انتخابات کے لئے بنیاد کا کام کریں گے ۔اہوں نے کہاکہ قومی مصالحت کی خاطر ہماری حکومت نے ان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -