آواری بنکویٹ فیصل آباد کو آواری ہوٹل کا نام استعمال کرنے سے روک دیاگیا

آواری بنکویٹ فیصل آباد کو آواری ہوٹل کا نام استعمال کرنے سے روک دیاگیا

  

لاہور(نامہ نگار)ٹریڈ مارک ٹربیونل کے جج خالد نواز نے آواری بنکویٹ فیصل آباد انتظامیہ کو آواری ہوٹل کا نام استعمال کرنے سے روک دیاہے۔ 18جولائی تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔ ٹریڈ مارک ٹربیونل کے روبرو آواری ہوٹل کراچی کے ہیڈ آفس سے عبدالرحمن توامی نے آواری ہوٹل کا ٹریڈ مارک استعمال کرنے کے خلاف آواری بنکویٹ ہوٹل فیصل آباد کے خلاف دعوے دائر کررکھاہے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا کہ آواری ہوٹل کا ٹریڈ مارک ان کے پاس ہے لیکن فیصل آباد میں ان کے ٹریڈ مارک کو استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔انہوں نے استدعا کی کہ آواری بنکویٹ ہوٹل فیصل آباد کوٹریڈ مارک استعمال کرنے روکا جائے جائے۔ عدالت نے سماعت 18جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -