بینکنگ عدالتوں میں 12نادہندہ افراد اور کمپنیوں کے خلافڈگری کے احکامات
لاہور(نامہ نگار)سات بینکنگ عدالتوں نے مالیاتی اداروں سے لی گئی قرض کی رقم واپس نہ کرنے پر 12نادہندہ افراد اور کمپنیوں کے خلاف ڈگری کے احکامات جاری کردیئے۔۔عدالتوں کے باہر نیلامی کے اشتہارات آویزاں کر دیئے گئے۔بینکنگ عدالتوں نے نیلامی کے لئے کورٹ آکشنر مقرر کر دیئے جنہوں نے نیلامی کی تاریخیں لکھ کے اشتہار عدالتوں کے باہر آویزا ں کر دیئے ہیں۔ عدالتوں میں نیشنل بینک ،حبیب بینک ،الائیڈ بینک اور عسکری بینک کی طرف سے رقوم کے حصول کے لئے دعوے دائر کئے گئے تھے جن میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نادہندہ افراد کے قرضوں کی وجہ سے بینکوں کو بھاری نقصان اْٹھا نا پڑ رہا ہے ان میں میسرزالقاسم انٹرنیشنل راوی روڈ ، ہسکو سنز پوائنٹ ٹاؤن شپ، دین انٹرپرائزز کوٹ لکھپت ، سلیم اینڈ برادرز راوی روڈ ، سلمان انٹرپرائزز گڑھی شاہو، علی سنز بادامی باغ ، سلطان احمد گڑھی شاہو ،حاجی رشید ملتان روڈ اور غلام عباس شامل ہیں۔