نظریاتی سمر سکول کے طلبہ کا مزار اقبال اوربادشاہی مسجد کا دورہء

نظریاتی سمر سکول کے طلبہ کا مزار اقبال اوربادشاہی مسجد کا دورہء

  

لاہور (جنرل رپورٹر)نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام طلبا کی نظریاتی ‘ تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہورمیں جاری نظریاتی سمر سکول کے سولہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے تیئسویں روز طلباوطالبات نے مزاراقبال پر حاضری دی اوربادشاہی مسجدلاہورکا مطالعاتی دورہ کیا۔ طلباوطالبات نے مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر ان کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی جبکہ بادشاہی مسجد کے دورہ میں بچوں نے تاریخی اشیاء کو بڑے انہماک سے دیکھااور ان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے ۔ سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -