ڈیڑھ کروڑ روپے کا جعلی چیک دینے والے ملزم کی ضمانت خارج

ڈیڑھ کروڑ روپے کا جعلی چیک دینے والے ملزم کی ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک نے ڈیرھ کروڑ روپے کا جعلی چیک دینے والے ملزم مرزا امجد بیگ کی ضمانت خارج کردی۔ ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیاہے۔عدالت میں تھانہ سول لائن پولیس نے ایک شخص مرزا امجد بیگ کے خلاف فرحان طارق کو ڈیرھ کروڑ روپے کا چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا پرچے کے بعد مرزا امجد بیگ نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی عدالت میں ملزم کی طرف سے دیئے گے چیک عدالت میں پیش کئے، اس پر عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کی۔
اور پولیس کی رپورٹ پر مرزا امجد بیگ کی ضمانت کی درخواست کو خارج کردیا فیصلے کے بعد ملزم عدالت کے باہر سے فرار ہوگیا۔