اپیل خارج ہونے پر فیملی کیس کے اشتہاری ملزم کی فرار ہونے کی کوشش

اپیل خارج ہونے پر فیملی کیس کے اشتہاری ملزم کی فرار ہونے کی کوشش

  

لاہور(نامہ نگار)اپیل خارج ہونے پرفیملی کیس کے اشتہاری ملزم کی فرارہونے کی کوشش،سیشن کورٹ کے بیلف اور پولیس اہلکاروں نے ملزم اعظم کوعدالت کے باہرسے گرفتار کرلیا ۔ فیملی سول جج عذرانسیم کی عدالت میں مریم نامی خاتون نے باغبانپورہ کے محمداعظم کے خلاف خرچے کادعویٰ دائر کر رکھاہے۔عدالت نے اعظم کو39ہزار روپے اداکرنے کا حکم دیاتھالیکن ملزم نے اس پرعمل درآمدنہیں کیاجس پراسے اشتہاری قراردے دیاگیاتھا،بیلف نے عدالت کوبتایاکہ ملزم نے سیشن کورٹ میں سول کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے جس پربیلف پولیس کے ہمراہ عدالت پہنچ گیاجہاں ملزم کی اپیل خارج ہوئی تواس نے دوڑلگادی ،اسی اثناء میں پولیس اہلکاروں نے اسے عدالت کے باہرسے گرفتارکر لیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -