ایڈیشنل سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث 50ملزم رہا کر دیے

ایڈیشنل سیشن جج نے معمولی جرائم میں ملوث 50ملزم رہا کر دیے

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نوید اقبال نے کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل کے دوروں کے دوران معمولی جرائم میں قید50ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج نے کوٹ لکھپت اور کیمپ جیل کا دورہ کیا،بیرکوں میں جاکر قیدیوں کے مسائل سنے،اس موقع پر سول جج محمد عمران بھی فاضل جج کے ہمراہ تھے ۔ ایڈیشنل سیشن جج نے قیدیوں اور ملزمان کے مسائل سننے کے بعد موقع پر احکامات جاری کئے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کوٹ لکھپت جیل میں ایک خاتون اور 8مرد قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا

جبکہ کیمپ جیل میں 41ملزموں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -