حکومت کو طب یونانی کی سرپرستی کرنی چاہیے،حکیم محمد احمد سلیمی

حکومت کو طب یونانی کی سرپرستی کرنی چاہیے،حکیم محمد احمد سلیمی

  

لاہور (پ ر)پاکستان طبی کانفرنس اور بزم قرشی پاکستان کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس کی صدارت نائب صدر قومی طبی کونسل پروفیسر وید محمدجمیل خان نے کی - مہمانان گرامی میں حکیم محمدجاوید رسول، حکیم حامد محمود اور حکیم وسیم انور تھے - جبکہ حکیم محمداحمد سلیمی ، پروفیسر حکیم محمد یوسف ممبران قومی طبی کونسل ، حکیم احسان الرحمان سحری ، حکیم نعیم احمد صدیقی پرنسپلز طبیہ کالجز نے بطور مہانان اعزاز شرکت کی- اس موقع پر حکیم ارشدفارانی، حکیم سلیم اختر ملک نے منظوم کلام پیش کیا- اس موقع پر اطباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی - ان میں حکیم جمیل اصغر خضری ، حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم محمد اسلم طالب ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم عبدالرحمان ، طبیبہ ساجدہ رانی ، طبیبہ عقیلہ ، حکیم افضل میو، حکیم سید عمران فیاض ، حکیم عبدالمجید طاہر ، حکیم محمدانور بٹ، حکیم عبدالحفیظ چوہان ، حکیم سعید نامدار اور دیگر نامور اطباء نے شرکت کی -حکیم محمد احمد سلیمی چیئرمین امتحانی کمیٹی قومی طبی کونسل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اخبارات میں اطباء کی ملازمتوں پر پابندی کی خبروں کی وجہ سے اطباء میں بڑی تشویش اور پریشانی پائی جاتی ہے - انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت طب یونانی کی سرپرستی کرے -

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -