انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر سعید مغل کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی

انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر سعید مغل کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی

  

لاہور (پ ر) انجمن تاجران لاہور کے سینئرنائب صدر سعید مغل عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے لاہور ائیر پورٹ پر انجمن تاجران لاہور کے صدر حاجی مجاہد مقصود بٹ ، صابر حسین جٹ ، وقار علی ، شاہد اقبال ، ارشد خان ، مشتاق، زبیر فیروز، حاجی محمد رفیق، طارق مغل، اعجاز خان، سلیم رحمانی، راجہ امجد، چودھری ادریس، شہزادہ سلیم خان، عبد الجباراور آصف شاہ نے انکا استقبال کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی پر اتر آیا ، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے آزادی کے حق سے کوئی نہیں روک سکتا،اب کشمیر آزاد ہو کر ہی رہے گا،مقوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کو ہر بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اٹھایا جائے گا،کشمیر کی آزادی کی جدو جہد کو منطقی انجام تک پہنچنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا،سعید مغل نے کہا کہ ہم شہدائے کشمیر کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، حکومت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے آواز عالمی سطح پر ا ٹھائے اور بھارت کشمیر میں قتل و غارت کا بازار بند کرے،وادی کشمیر سے ساڑے آٹھ لاکھ بھارتی افواج کو نکال کر یہاں رائے شماری کرائی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -