معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر حسین خاقان کی کتاب کی تقریب رونمائی

معروف ماہر امراض چشم ڈاکٹر حسین خاقان کی کتاب کی تقریب رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)معروف ماہر امراض چشم و پردہ بصارت ڈاکٹر حسین احمدخاقان کی امراض چشم سے متعلق نئی کتاب بعنوان "اپروچ ٹو کلینیکل اپتھامالوجی"کی تقریب رونمائی جنرل ہسپتال میں منعقد ہوئی۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر خالد محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں سینئر ڈاکٹرپروفیسر خالد مسعود گوندل ، پروفیسر آغا شبیر علی ، پروفیسر غیاث النبی طیب اور دیگر ڈاکٹرز کے علاوہ مصنف کے والد محمد صادق چوہدری نے بھی شرکت کی ۔ پروفیسر خالد محمود نے اس موقع پر اظہا ر خیال کرتے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر حسین احمد خاقان اس سے قبل بھی میڈیکل کے طلبا ء بالخصوص پوسٹ گریجویٹ سٹوڈنٹس کیلئے آنکھوں کی بیماریوں کے علاج کے حوالے سے ایک مفید کتاب Get through Ophthalmology لکھ چکے ہیں ۔ ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں یہ ان کی دوسری کتاب ہے جو طب کے طلبا ء و طالبا ت کی کی تدریسی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تالیف کی گئی ہے