عمر چوک ٹاؤن شپ میں ٹرانسپورٹ کی سہولت بحال کی جائے،سرفراز خان

عمر چوک ٹاؤن شپ میں ٹرانسپورٹ کی سہولت بحال کی جائے،سرفراز خان

  

لاہور(کامرس رپورٹر)انجمن تاجران عمرچوک کے چئیرمین سماجی رہنما محمد سرفراز خان اور علاقہ کے سینکڑوں عوام نے اس امر پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ حکام نے عمر چوک ٹاؤن شپ میں ایک سال سے ٹرانسپورٹ کی سہولت چھین رکھی ہے۔اس مصروف ترین روٹ پر ہر قسم کی بس بند ہونے سے سکول و کالج اور دفاتر جانے والے حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

، محمد سرفراز خان نے کہا کہ اس روٹ پر تین بس سٹاپ لاکھوں روپے سے بنائے جا رہے ہیں جب ٹرانسپوٹ ہی نہیں تو کیا ان خالی بس سٹاپوں پر اُ لُو بیٹھیں گے؟C LT علاقہ میں بس سروس فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے، عوام کو نیلی پیلی بس سروس کی ضرورت نہیں، علاقہ کی عوام نے چیف سکر ٹری پنجاب سے اس صورتحال کا فوری سخت نوٹس لینے اور سال سے بند سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -