سلمان خان کا اپنی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق ایک ہزار کروڑ میں فروخت کرنے کا معاہدہ

سلمان خان کا اپنی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق ایک ہزار کروڑ میں فروخت کرنے کا ...

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے معروف بھارتی ٹی وی چینل سے اپنی فلموں کے سیٹلائٹ رائٹس ایک ہزار کروڑ میں فروخت کرنے کا معاہدہ کرلیا جس کے بعد ان کی سیٹلائٹ رائٹس کی ڈیل بھارتی فلم نگری کی سب سے بڑی ڈیل بن گئی ہے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلمیں جہاں ریکارڈ بزنس کرتی ہیں وہیں ان کی فلموں کی ریلیز سے قبل سیٹلائٹ رائٹس کی فروخت بھی فلم کی کمائی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اسی لیے بالی ووڈ اسٹار نے اپنی فلموں کی ریلیز سے قبل ہی سیٹلائٹ رائٹس کی فروخت کی سب سے بڑی ڈیل کرکے خود کو بالی ووڈ کا سلطان ثابت کردیا ہے۔سلمان خان نے بھارت کے معروف ٹی وی چینل سے اپنی فلموں کے سیٹلائٹ رائٹس ایک ہزار کروڑ میں فروخت کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے جس کے بعد ان کی 10 فلموں نے اپنی ریلیز سے قبل ہی ایک ہزار کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے جس میں سلو میاں کی نئی آنے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ بھی شامل ہے جب کہ اداکار کے بھارتی ٹی وی سے سیٹلائٹ رائٹس کے معاہدے کو فلم نگری کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جارہا ہے۔

سلمان خان نے سیٹلائٹ رائٹس کی فروخت کی سب سے بڑی ڈیل کرکے شاہ رخ خان ، عامر خان اور ہریتیک روشن سمیت بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار ہرتیک روشن نے اپنی 6 فلموں کے سیٹلائٹ رائٹس 550 کروڑ میں فروخت کیے تھے۔

مزید :

کلچر -