یاسر کی اونچی اڑان ، پاکستان کو نفسیاتی برتری مل گئی ؛ حنیف محمد

یاسر کی اونچی اڑان ، پاکستان کو نفسیاتی برتری مل گئی ؛ حنیف محمد

  

 کراچی(اے این این) سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین حنیف محمد نے کہا ہے کہ آخر کے بیٹسمینوں نے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف بڑی لیڈ سے دور کردیا لیکن یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ سے پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف نفسیاتی برتری دلادی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میچ میں پہلے دن کی طرح دوسرے روز بھی پاکستان کی گرفت رہی، 81 رنز کی اننگز کھیلنے والے کک پاکستان کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔محمد عامر بہت زیادہ توقعات وابستہ ہونے کے سبب قدرے دباؤ میں رہے لیکن بیٹنگ کے لیے موزوں وکٹ پر یاسرشاہ کا جادو چل گیا، پاکستان کو اپنی دوسری اننگز میں سنبھل کر ذمے دارانہ انداز میں بیٹنگ کرنے کی ضرورت ہوگی، یونس خان جیسے سینئر بیٹسمین کی بڑی اننگز میچ میں پاکستان کے حق میں پانسہ پلٹ سکتی ہے، ایک سوال کے جواب میں حنیف محمد نے کہا کہ کھیل کا تیسرا دن میچ کو فیصلہ کن بنائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -