آسٹریلین بیٹسمین عثمان خواجہ نے بھی جیون ساتھی تلاش کر لیا

آسٹریلین بیٹسمین عثمان خواجہ نے بھی جیون ساتھی تلاش کر لیا

  

سڈنی (آئی این پی)پاکستانی نژاد آسٹریلین بیٹسمین عثمان خواجہ نے دیرینہ گرل فرینڈ ریچل میک لیلان سے منگنی کرلی۔ انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کیلئے اس خبر کو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وہ زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے اور اپنی پسند کو انگوٹھی پہنانے پر کافی زیادہ پرجوش ہیں جو ان سے منسوب ہو گئی ہیں اور مستقبل قریب میں اہلیہ بن جائیں گی۔ دونوں نے نیویارک میں تعطیلات بھی ساتھ گزاریں اور ریچل کا کہنا تھا کہ عثمان کی درخواست پر انہوں نے رضامندی کا اظہار کر دیا اور اب وہ ازدواجی زندگی کے آغاز کیلئے پرجوش اور کسی حد تک بیتاب ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -