لارڈز ٹیسٹ کا تیسرا دن ، پاکستان کے دوسری اننگز میں 8وکٹوں پر 214رنز ، 281سکور کی برتری

لارڈز ٹیسٹ کا تیسرا دن ، پاکستان کے دوسری اننگز میں 8وکٹوں پر 214رنز ، 281سکور ...

  

 لارڈز (نیوز ڈیسک)لارڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ دلچسپ اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔کھیل کے آخری لمحات میں وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی وکٹ انگلینڈ کو کھیل میں واپس لے آئی۔ وہ شاندار بلے بازی کرنے کے بعد 45رنز بنا کر سٹوکس کا چوتھا شکار بنے۔یاسر شاہ نے باولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اپنے جوہر دکھائے اور وہ کیریئر بیسٹ30 رنز بنا کر ابھی وکٹ پر موجود ہیں۔ کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے 8وکٹوں پر214 رنز بنا لئے تھے جبکہ اس کی2 وکٹیں باقی ہیں۔ اسد شفیق نے 49،یونس خان نے25،اظہر علی نے23اور شان مسعود نے 24رنز بنائے۔ووکس نے ایک بار پھر شاندار باولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑی آوٹ کئے۔پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف مجموعی طور پر 281 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگ میں 272رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی اس طرح پاکستان کو 67رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔یاسر شاہ نے چھ کھلاڑی آوٹ کئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -