عبدالستار ایدھی شوٹنگ بال یادگاری میچ آج کورنگی میں کھیلا جائیگا

عبدالستار ایدھی شوٹنگ بال یادگاری میچ آج کورنگی میں کھیلا جائیگا

  

کراچی (آئی این پی )کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام با با ئے خدمت عظیم سماجی رہنماء عبدالستار ایدھی کی یاد میں یاد گاری میچ بلقیس ایدھی الیون اور فیصل ایدھی الیون کے مابین (آج ) اتوار کو شام 6بجے واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ پر کھیلا جائیگا ۔میچ کے مہمان خصوصی کے ڈی اے آفیسرز کلب کے اسپورٹس سیکریٹری محمد نسیم ہونگے ،اس موقع پر شہر کی ممتاز سماجی و کھیل سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -