سی پی ایل،شکیب اور گیل نے گیانا کے منہ سے فتح چھین لی

سی پی ایل،شکیب اور گیل نے گیانا کے منہ سے فتح چھین لی

  

کنگسٹن (اے پی پی)کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں جمیکا تلاواز نے گیانا ایمزون واریئرز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے 129 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شکیب الحسن نے 54 اور کرس گیل نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تفصیلات کے مطابق سبائنا پارک، کنگسٹن میں کھیلے گئے لیگ کے 15 ویں میچ میں گیانا ایمزون واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بنائے، جیسن محمد ناٹ آؤٹ 46 اور کرس لینن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ڈیل سٹین اور شکیب الحسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں جمیکا تلاواز نے ہدف 15.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، شکیب الحسن نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، کپتان کرس گیل نے 29 گیندوں پر ناقابل شکست 45 رنز بنائے۔ سہیل تنویر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -