انڈر 18 فٹبال ٹیم کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ

انڈر 18 فٹبال ٹیم کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی ) پاکستان کے مختلف شہروں سے منتخب کی گئی انڈر 18 فٹبال ٹیم نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمدنے دورہ کرنے والی ٹیم کو ادارے کے مختلف شعبوں کی کاکردگی کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ایس ایس یو پاکستان کا پہلا اور واحد ISO سرٹیفائیڈ کاؤنٹر ٹیرررزم ادارہ ہے ۔ اس کے علاوہ پاکستان کی پہلی اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم بھی ایس ایس یومیں قائم کی گئی ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوبیس گھنٹے تیا ر رہتی ہے۔انڈر 18 فٹبال ٹیم جنرل رٹائرڈ شوکت اقبال کی سربراہی میں برلن جرمنی روانہ ہوگی جہاں جرمن کوچز اس ٹیم کی کوچنگ کریں گے بعد ازاں یہ ٹیم انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔واضح رہے کہ انڈر 18 ٹیم کویوروایشیاء (Euroasia) نے اسپانسر کیا ہے ۔اس ٹورنامنٹ میں یورپین ٹیموں کے علاوہ انڈیا، سر ی لنکا، بنگلہ دیش اور ددیگر ممالک کی ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔ جنرل شوکت اقبال نے کھلاڑیوں کے ہمراہ ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور سندھ پولیس میں دنیا کی بہترین پولیس فورس اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے قیام اور محکمہ پولیس میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں مزید اضافے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔