پہلی ابراہیم مرچنٹ ممیوریل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

پہلی ابراہیم مرچنٹ ممیوریل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی ابراہیم مرچنٹ ممیوریل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ (آج) اتوار سے کراچی کلب میں شروع ہوگی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، جونیئرانڈر17- سنگلز، انڈر15- سنگلز، انڈر13- سنگلز، انڈر11- سنگلز، انڈر9- سنگلز، 35 اور 45 پلس ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ایونٹ 23 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا۔