ٹن پن باؤلنگ ٹورنامنٹ عائشہ نے اپنے نام کرلیا

ٹن پن باؤلنگ ٹورنامنٹ عائشہ نے اپنے نام کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( سپورٹس رپورٹر)ٹن پن باؤلنگ ٹورنامنٹ عائشہ نے اپنے نام کرلیا ایونٹ میں شریک مختلف کالجز کی طالبات نے شرکت کی اور بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا عائشہ نے سب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور 132 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی جبکہ دوسری پوزیشن مہوش نے 122 پوائنٹس کیساتھ اور تیسری آمنہ نے 98 پوائنٹس کے ساتھ حاصل کی اس موقع پر مہمان خصوصی کے فرائض مسز ناہید جعفری نے سر انجام دئیے اور کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور انعام تقسیم کئے اپ ٹاؤن ایلے لاہور ڈیفنس میں ہونے والے اس ایونٹ کا مقصد طالبات کو اس کھیل کی طرف راغب کرنا ہے مسز ناہید جعفری نے کہا کہ پاکستان میں اس کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ ہے او رمردوں کی طرح خواتین کو بھی اس کھیل کی جانب آنا چاہئیے اور پوری دنیا میں اس کھیل کے ذریعہ اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے امید ظاہرکہ اس کھیل میں جس طرح سے تیزی سے خواتین دلچسپی لے رہی ہے وہ وقت دور نہیں ہے جب اس کھیل میں اسی طرح سے خواتین آگے بڑھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوں گی۔