مارٹن گپٹل کیریبین پریمیئر لیگ سے دستبردار،نک میڈنسن طلب

مارٹن گپٹل کیریبین پریمیئر لیگ سے دستبردار،نک میڈنسن طلب

  

جمیکا (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل انٹرنیشنل مصروفیات کے باعث رواں کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) سے دستبردار ہو گئے، گیانا امیزن واریرز نے ان کے متبادل کے طور پر آسٹریلوی بلے باز نک میڈنسن کو سکواڈ میں طلب کر لیا۔ گپٹل زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل نیوزی لینڈ سکواڈ کو جوائن کرنے کیلئے سی پی ایل ادھوری چھوڑ کر واپس وطن لوٹ گئے، کیویز اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 28 جولائی سے ہو گا۔میڈنسن کو دو ٹی ٹونٹی میچز میں کینگروز ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -