امید نہیں تھی کہ لارڈز میں اتنا بڑا کارنامہ انجام دونگا:یاسر شاہ
الارڈز(آئی این پی)نگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرنیوالے قومی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ کوچز نے ان کیلئے اس کردار کا تعین کر دیا تھا کہ انہیں ساتھی پیسرز کے مددگار کا کردار ادا کرنا ہے لیکن اس دوران وہ اپنے ایکشن پر تسلسل کے ساتھ کام کرتے رہے،اور ان کی گیندوں میں موجود قدرتی تنوع نے انہیں پانچ وکٹوں کا مالک بنا دیا۔ یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں گیند کو قدرے تیزی سے پھینکنا پڑتا ہے کیونکہ بیٹسمین وہاں گیند کو آسانی سے پڑھ لیتے ہیں اور بیک فٹ پر جا کر اچھی گیند پر بھی شاٹ کھیلنا ممکن ہوتا ہے جبکہ انگلینڈ میں قدرے تیز وکٹوں پر اپنے پیس میں تبدیلی لاتے ہوئے لائن پر رکھ کر گیند کو ممکنہ حد تک گھمانا ہوتا ہے ۔