سپنر یاسر شاہ صحافیوں اور کمنٹیٹرز کیلئے موضوع گفتگو بن گئے

سپنر یاسر شاہ صحافیوں اور کمنٹیٹرز کیلئے موضوع گفتگو بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (این این آئی)‘لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستانی کپتان مصباح الحق پریس باکس میں موضوع بحث رہے تو دوسرے دن لیگ سپنر یاسر شاہ کی نپی تلی بولنگ صحافیوں اور کمنٹیٹرز کی زبانوں پر رہی۔یاسر شاہ نے پانچ وکٹیں لے کر انگلینڈ کی ٹاپ آرڈر کو پویلین کی راہ دکھائی۔ایک انٹرویو میں انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا کہ یاسر شاہ بہت اچھے بولر ہیں اور وہ سیریز میں انگلینڈ کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ناصر حسین نے کہاکہ یاسر شاہ کی کارکردگی بہت عمدہ رہی وہ آگے جا کر انگلینڈ کیلئے بڑا خطرہ بنیں گے کیونکہ وہ بہت اچھے بولر ہیں۔