13میچوں میں 81وکٹیں ، یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ پلٹ دی

13میچوں میں 81وکٹیں ، یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ پلٹ دی

  

 لاہور ( سپورٹس رپورٹر )پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ 13ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے باؤلر بن گئے، مایہ ناز سپنر یاسر شاہ نے 139 سالہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ابتدائی 13 میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، لارڈز ٹیسٹ میں لیگ سپنر نے سٹیفن فن کو ایل بی ڈبلیو آوٹ کر کے میچ میں اپنی چھٹی جبکہ مجموعی طور پر اپنی 82ویں وکٹ حاصل کر کے13ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کے چارلی ٹرنر کی سب سے زیادہ 81وکٹوں کا کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔یاسر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ابھی تک 13ٹیسٹ میچوں میں 82وکٹیں حاصل کیں ہیں،یاسر شاہ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 5بار 6،4دفعہ 5 وکٹیں حاصل کیں ،جبکہ ابھی تک انکی بہترین باؤلنگ ایک اننگز میں 76رنز کے عوض 7وکٹیں ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -