کوریا میں باکسنگ کاعالمی مقابلہ،پاکستانی محمد وسیم بھی شامل

کوریا میں باکسنگ کاعالمی مقابلہ،پاکستانی محمد وسیم بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیول (اے این این)باکسنگ کی دنیا میں عالمی شہرت حاصل کرنے والے عامر خان کے بعد ایک اور پاکستانی باکسر محمد وسیم آج اتوار کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں بڑا عالمی مقابلہ لڑنے جارہے ہیں۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں باکسنگ کا بڑا عالمی مقابلہ اتوار کو ہو گا ۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم ورلڈ باکسنگ کونسل کا اہم میچ فلپائن کے کھلاڑی اولیویا کے خلاف لڑیں گے۔ محمد وسیم سیول جنوبی کوریا پہنچ چکے ہیں جہاں آج ان کا آفیشل ویٹ ہو گا۔ ورلڈ باکسنگ کونسل کا یہ اہم مقابلہ جیتنے کی صورت میں محمد وسیم پر مزید بڑے عالمی مقابلوں کے دروازے کھل جائیں گے اور وہ باکسنگ کا ہر عالمی مقابلہ لڑسکیں گے۔محمد وسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقابلہ جیتنے کیلئے پر عزم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی قوم کی دعاؤں کے منتظر ہیں۔ محمد وسیم کا کہنا تھا کہ باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام ضرور روشن کریں گے۔