گرین ٹاؤن ، معمولی جھگڑے پر فائرنگ میں 2افراد جا ن کی بازی ہار گئے

گرین ٹاؤن ، معمولی جھگڑے پر فائرنگ میں 2افراد جا ن کی بازی ہار گئے

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) گرین ٹاؤن کے علاقہ میں معمولی جھگڑا دو افراد کی جان لے گیا، پو لیس نے نعشیں پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے کشیدہ صورتحال کے باعث بھاری نفری تعینات کر دی۔تفصیلا ت کے مطا بق گرین ٹاؤن میں واقع کراچی پلازہ کے قریب بھٹہ نمبر ون میں رفیق نمبر دار کے بیٹے تو صیف رفیق کا عمیر عرف ما نا کے سا تھ جھگڑ ا ہو گیااورنوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔ توصیف کی فائرنگ سے 30 سالہ عمیرزخمی ہوگیا جس پر مشتعل ہوکر عمیر کے بھائیوں نے توصیف کو جوابی فائرنگ میں موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ہسپتا ل لے جاتے ہوئے عمیر بھی دم توڑ گیا۔ پولیس نے نقص امن کی صورتحال کے پیش نظر جائے وقوعہ پر بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔پو لیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید وجوہات کا تعین کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید :

علاقائی -