کاہنہ، 22 سالہ شادی شدہ لڑکی سے سات افرا د کی اجتماعی بد اخلا قی
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) کاہنہ کے علاقہ میں 22 سال کی شادی شدہ لڑکی سے نا معلوم افرا د کی اجتماعی بد اخلا قی، پولیس نے7 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تین افرا د کوٖحرا ست میں لے لیا ہے ۔ پو لیس کے مطا بق متاثرہ لڑکی فر زانہ دیپالپور سے اپنے سسرال کاہنہ آئی تھی اور اپنے شوہر بلا ل کے انتظارمیں سڑک پرکھڑی تھی ۔اس دورا ن 2 موٹرسائیکلوں پرسوار4 ملزمان لڑکی کو اٹھاکر ایک ڈیرے پر لے گئے۔ متا ثر ہ لڑ کی کے مطا بق ڈیرے پر پہلے سے تین ملزم بھی موجود تھے۔7 ملزم رات بھربد اخلا قی کرتے رہے،حالت غیر ہونے پراسے ویران جگہ پھینک کر چلے گئے، پولیس نے 7ملزما ن کے خلا ف مقد مہ نمبر 1285\16 در ج کر کے 3افرا د کو حرا ست میں لے لیا ہے ۔